سلیکٹڈ وزیراعظم نے مسائل میں اضافہ کیا:شاہد محمود

November 19, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)ن لیگ کے رہنما شاہد محمود خان نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران نیازی کی سیاسی ، اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں سے ملک و قوم کے مسائل میں کمی کے بجائے مزید اضافہ ہو رہا ہے ،سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں قومی ترقی کے جو منصوبے شروع کئے گئے تھے آج ان کا افتتاح کرکے عمران نیازی کریڈٹ لے رہا ہے ۔