تاجر برادری کے تمام افہام و تفہیم سےحل کرینگے، تاجر انصاف

November 19, 2019

پشاور(لیڈی رپورٹر) تاجر انصاف پشاور کے صدر شاہد خان نے کہا ھے کہ تاجر انصاف صوبہ خیبر پختونخوا کی تاجر برادری کے تمام تر مسائل افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے اور جلاؤ گھیراؤ پر یقین نہیں رکھتی جس کے باعث تمام اداروں میں تاجر انصاف کے عہدیداروں کو عزت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور بھر کے تاجروں کو جہاں کہیں بھی مسئلہ درپیش ہو تو انصاف چیمبر کے دروازے تاجروں کے لئے کھلے ہیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف چیمبر میں کھلی کچہری کے موقع پر کیا ۔