کراچی کیمیکل لیبارٹری کو جدید لیبارٹری بنایا جائے گا،چیف سیکرٹری

November 21, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کیمیکل لیبارٹری کو جدید بنایا جائے گا،ٹیکنیکل اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیاں کی جائیں گی جب کہ لیبارٹری کے لئے الگ بلڈنگ بھی بنائی جائے گی ،یہ بات انہوںنے بدھ کوسروسز اسپتال میں واقع کیمیکل لیبارٹری کے دورہ کےدوران کی۔،سیکرٹری صحت سندھ زاہد عباسی اور کیمیکل ایگزمینر ڈاکٹر شاہد مصطفیٰ نے لیبارٹری سے متعلق بریفنگ دی،چیف سیکرٹری نے کہا کہ کیمیکل لیبارٹری کی کارکردگی خاطر خواہ نہیں ہے، لیبارٹری کو جدید بنانے کیلئے ایم او یو کو جلد مکمل کیا جائے۔