ناقص صفائی پر دوفوڈ پوائنٹس سر بمہر

November 21, 2019

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری اجزاء کے استعمال،حشرات کی بہتات اور صفائی کے ناقص انتظامات پر2فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کر دیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصو لوں کی خلاف ورزیوں پر1لاکھ20ہزار کے جرمانے عائد کرتے ہوئے مضر صحت اشیاء تلف کر دی گئیں۔ راولپنڈی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پلاؤگھر اور المکہ کھابہ ریسٹورنٹ کوسیل کر دیا۔