ملکی بہتری کیلئے دئیے گئے اشارئیے عوام کیلئے گورکھ دھندہ ہیں،لیاقت بلوچ

November 21, 2019

لاہور(نمائندہ خصو صی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے علماءکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور مشیر خزانہ ملکی معیشت کی بہتری کے جو اشاریے بیان کررہے ہیں ،عوام کے لیے گورکھ دھند ہ ہیں۔عملاً مہنگائی ،ٹیکس،بے زورگاری میں اضافہ اورکارخانوں کے بند ہونے کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔معاشرہ کا ہر طبقہ تاجر،ڈاکٹرز،انجینئرز،کلرک،پیرا میڈیکل سٹاف ،نان بائی ،فلور ملز سب کے سب احتجاج کررہے ہیں۔