وائس چیئرمین انوسٹمنٹ بورڈ اورچیف ایگزیکٹیو سے سرمایہ کاروں کی ملاقات

November 21, 2019

پشاور(نیوزرپورٹر)خیبرپختونخوابورڈآف انوسٹمنٹ اینڈٹریڈکے وائس چیئرمین فیصل سلیم اورچیف ایگزیکٹیوافیسر حسان داؤدبٹ سے چینگدو(چائنہ) چیمبرکے صدرکی سربراہی میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے وفدنے ملاقات کی وفدمیں انجینئرنگ ، سیاحت، آبپاشی،فرنیچر اور دواسازکمپنیوں کے نمائندے شامل تھے۔اس موقع پر سی ای او حسان داؤدبٹ نے خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کےلئے وافرمقدارمیں موجودذرائع اور غیرملکیوں کےلئے دی جانےوالی سہولتوں پروفدکوآگاہ کیاوائس چیئرمین فیصل سلیم نے صوبے میں سرمایہ کاری کےلئے دلچسپی ظاہرکرنے پر وفدکاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک منصوبے نے خیبرپختونخواسمیت پورے پاکستان میں سرمایہ کاری اور روزگارکے مواقع پیدا کردئیے ہیں غیرملکیوں کےلئے سرمایہ کاری میں پیسہ لگانے کایہ بہترین وقت ہے جس سے استفادہ حاصل کرکے صوبہ معاشی طور پر مستحکم ہوسکے گا۔وفدکے اراکین نے خیبرپختونخوامیں سرمایہ کاری کرنے پردلچسپی ظاہرکی اورکہاکہ چائنہ اورپاکستان کے مابین مضبوط تجارتی تعلقات ہیں سی پیک کے بعد دونوں ممالک معاشی لحاظ سے مزید ترقی کریں گے ۔انہوںنے خیبرپختونخوامیں غیرملکی سرمایہ کاروں کےلئے آسان شرائط اور بہترین سہولیات پراطمینان کااظہارکیا۔