’ورلڈ ٹیلی ویژن ڈے‘

November 21, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

’ورلڈٹیلی ویژن ڈے‘

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیلی ویژن کا عالمی دن ( ورلڈ ٹیلی ویژن ڈے) آج منایا جا رہا ہے۔

اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں کی تفریح، تعلیم و تربیت اور معلومات کے حصول کیلئے ٹیلی ویژن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

اس دن کے حوالے سے مختلف الیکٹرانکس کمپنیوں کی جانب سے پروگرام ترتیب دیے جائیں گے، جس میں لوگوں کو ٹیلی ویژن کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی نے دسمبر1996ءمیں ایک قرارداد کی منظوری دی تھی، جس کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 21نومبر کو ٹیلی ویژن کا عالمی دن منایا جائے گا ۔

ٹیلی ویژن ایک ایسی حیرت انگیز ایجاد ہے جو کہ دورحاضر میں رابطے، معلومات اور خبروں تک رسائی کا ایک طاقت ور ترین ذریعہ ہے ۔