جاپان فیسٹول سے پاک جاپان ہم آہنگی میں اضافہ ہوا، جاپانی قونصل جنرل

November 22, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جاپان کے قونصل جنرل توشی کازواسو مورا نے کہا ہے کہ جاپان فیسٹول کے باعث ہر سال پاکستان اور جاپان ثقافتی اور سفارتی سطح پر قریب تر آتے ہیں، اس نوع کے فیسٹول سے دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی میں اضافہ ہوا ہے یہ بات انہوں نے یہاں قونصلیٹ جنرل آف جاپان کراچی کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ جاپان فیسٹول 2019 سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر مختلف سفارتی اور ثقافتی شخصیات اور مختلف اسکولوں کے طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی، اس موقع پر کراچی چائنیز اسکول کے طلبہ نے سران بوشی ڈانی ، مارشل آرٹ کا مظاہرہ جاپانی ڈرمز واڈیسکو پر پرفارمنس بھی پیش کی، انڈس ویلی اسکول آف آرٹ کے طلبہ و طالبات نے ویکاٹا فیشن شو پیش کیا جبکہ جاپان سے آئے میوزیکل بینڈ ٹرو زیپنگ نے یورپین، جاپانی اور پاکستانی نغمات بھی پیش کئے، کراچی اسٹڈی گروپ نے مختلف جاپانی پھولوں ایکے بانا، بونسائی کے مختلف ڈیزائن کے پھولوں کی بھی نمائش کی گئی، جاپانی قونصل جنرل توشی کازوا سو مورا نے مزید کہا کہ ہمارے قونصل خانے میں تربیتی کلاسز کا بھی اجرا کیا تا کہ زبان سے واقفیت ہوسکے۔