کیٹ مڈلٹن پاکستانی ڈیزائنر کی شکرگزار

November 22, 2019

حالیہ دورہ پاکستان میں برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن کے لباس کے خوب چرچے ہوئے کہ کیٹ پاکستانی فیشن ڈئیزائنر کو شکریہ کا خط لکھنے پر مجبور ہو گئیں۔

برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے لیے لکھے گئے خط میں ان کے تیار کردہ لباس کو پسند کیا بلکہ یہ بھی لکھا کہ وہ دوبارہ پاکستان آئیں گی ۔

کیٹ نے اپنے خط میں کہا کہ میرے دورہ پاکستان کو خوشگوار بنانے کے لئے آپ کا بے حد شکریہ۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ خدیجہ اور اُن کی ٹیم نے بڑی محنت سے لباس تیار کیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد

یہ بھی پڑھیے: دورۂ پاکستان کے بعد کیٹ کی پہلی انسٹاگرام پوسٹ

کیٹ نے اپنے خط میں خدیجہ اور اُن کی ٹیم کی کاوشوں اور ان کے دیئے ہوئے وقت کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی بتایا کہ انہیں پاکستان بہت پسند آیا، پاکستان ایک عظیم ملک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہزادی کیٹ نے دورہ پاکستان کو بہترین قرار دے دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیشن برینڈ کی کریٹو ڈائیریکٹر خدیجہ شاہ نے خط کی تصویر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیے: کیٹ ولیم کا جھونپڑی میں چائے پینے کا انکشاف

یہ بھی پڑھیے:کیٹ کے ہمراہ پاکستان آنے والی خاص شخصیت کون؟

واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان سے دنیا کو یہ پیغام پہنچا ہے کہ پاکستان ایک پُر امن اور خوبصورت ملک ہے۔