• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کیٹ ولیم کا جھونپڑی میں چائے پینے کا انکشاف

برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن دورہ پاکستان سے بہت سی یادیں اپنے ساتھ لے گئے۔

برطانوی میڈیاکے مطابق برطانوی شاہی جوڑے نے دورہ پاکستان کے دوران اپنے شاہی اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے سڑک کے ساتھ بنے ایک جھنونپڑی نما گھر میں چائے بھی نوش کی۔

دورہ پاکستان: کیٹ نے کس چیز کی تعریف کی؟
ولیم اور کیٹ خصوصی طور پر پہاڑ کے نیچے بنے اس گھر بھی گئے 

شمالی پاکستان کے علاقے واخان سے گزرتے ہوئے شاہی جوڑا ایک ایسے گھر بھی گیا جو ایک پہاڑ کے نیچے بنا ہوا تھا ،جہاں بجلی اور پانی کا نام و نشان نہیں تھا ۔

یہ بھی پڑھیے: شاہی جوڑا پاکستان سے خوشگوار یادیں لے کر روانہ

شاہی جوڑا ضلع چترال میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث گلیشیر پگھلنے کے اثرات کا جائزہ لینے اور کوہ ہندو کش اور ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے کا فضائی جائزہ لینے کے بعد جب  واخان کے قریب سے گزرا تو کیٹ نے کار کے ڈرائیور کو رکنے کا کہا ، تاکہ وہ اور ولیم وہاں رہائش پذیر دیہاتیوں سے ملاقات کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیے: شاہی جوڑے نے بادشاہی مسجد میں قرآن پاک کی تلاوت سنی

شہزادہ اور شہزادی بغیر کسی سیکیورٹی گارڈ کے صرف ایک مترجم کے ساتھ پہاڑی کے نیچے بنے گھر میں داخل ہوئے ۔ گھر والوں نے کیٹ اور ولیم سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی کے بارے میں بتایا ۔

یہ بھی پڑھیے: شاہی جوڑا وادی کیلاش کیوں گیا؟

انہوں نے شاہی جوڑے کو بتایا کہ وہ پانی اور بجلی کےبغیر کیسے زندگی گذارتے ہیں اور برفباری اور زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے نصف سال اپنے گھر تک محدود رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے : شاہی جوڑے کو بے سہارا بچوں نے فرینڈ شپ بریسلٹ پہنائے

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادی کو ایسی منفرد جگہ بسنے والے لوگوں سے ملنا بہت اچھا لگا ۔کیٹ کا کہنا تھا کہ اس چھوٹے سے گھر میں رہنے والے بہت زیادہ مہمان نواز تھے ۔کیٹ نےبتایا کہ وہ مجھے اور ولیم کو مسلسل چائے کی پیشکش کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیے: برطانوی شاہی جوڑے کا گرلز کالج اور مارگلہ ہلز کا دورہ

کیٹ کا مزید کہنا تھا کہ اُن کے لیے یہ ایک بہت ہی خاص لمحہ تھا کیونکہ گاؤں کے لوگوں کوکوئی اندازہ نہیں تھا کہ ہم کون ہیں ؟

انہوں نے کہا کہ اس پانچ روزہ دورے نے انہیں پاکستان کا ایک مختلف رخ دیکھنے کا موقع فراہم کیا۔ وادی کیلاش کے مقامی لوگوں سے ملنا اور پہاڑوں کے درمیان وقت گزارنے سے وہ بہت لطف اندوز ہوئے۔

کیٹ کا کہنا ہے کہ وادی کیلاش کی زندگی کے مختلف انداز کو دیکھنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: برطانوی شاہی محل کا شاندار مہمان نوازی پر پاکستان کا شکریہ

دوسری جانب ولیم اپنی اہلیہ کی تصویر کشی کی صلاحیتوں کے معترف دکھائی دیئے۔ ولیم کا کہنا ہے کہ کیٹ نے پاکستان کے شمالی علاقوں کی بہت سی تصاویر اپنے کیمرے سے اپنے پاس محفوظ کی ہیں۔

برطانوی شاہی جوڑے کا دورۂ پاکستان


شہزادہ ولیم کا کہنا تھا کہ کیٹ مڈلٹن کو وادی بروغل کے ایک گلیشیئر پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کیٹ کو تصاویر کھینچنا پسند ہے۔ جب ہم گلیشیر دیکھنے گئے تھے ، تو انہوں نے وہاں عمدہ تصاویر کھینچیں۔

شاہی جوڑے کے دورے کے دوران انہیں وادی بروغل کے ایک گلیشیئر پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: شاہی جوڑے نے قومی کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ کھیلی

واضح رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا 13 سال بعد یہ پہلا دورہ پاکستان تھا۔ شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنوال 2006 میں پاکستان آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سوشل میڈیا پر شاہین اور کیٹ کے میمز وائرل

شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کا یہ دورہ 14 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک تھا۔

تازہ ترین