• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورۂ پاکستان کے بعد کیٹ کی پہلی انسٹاگرام پوسٹ

پاکستان کے پانچ روزہ دورے کے بعد پہلی بار  کیٹ مڈلٹن کی جانب سے انسٹاگرام پرپوسٹ جاری کی گئی ہے جس میں  انہوں نے دورہ پاکستان کا احوال بیان کیا ہے۔

پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ برطانوی شاہی جوڑے نے ایس او ایس ولیج کا دورہ کیا جہاں شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے بچوں سے گپ شپ کی اور 2 بچوں کی سالگرہ میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں کیٹ ولیم کا جھونپڑی میں چائے پینے کا انکشاف

کیٹ نے ایس او ایس ولیج اردو میں خطاب بھی کیا اور کہا کہ آپ سب کا شکریہ اور آپ کو سالگرہ مبارک ہو۔

کیٹ مڈلٹن کی زبان سے اُردو سُن کر حاضرین بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے تھے۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بھی شہزادی کیٹ ایس او ایس ولیج  کی تعریف کرتی نظر آئیں۔


کیٹ اور ولیم کے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر کی گئی ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ایس او ایس فیملی کو ممکنہ طور پر ایک بہترین خاندان تصور کیا جاسکتا ہے جہاں ہر کوئی مل کر بچوں کی دیکھ بھال، پرورش اور حفاظت کرتا ہے۔

تصاویر اپلوڈ کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ایس او ایس ولیج میں مشکل حالات کا سامنا کر نے والے کمزور اور نادار بچوں کی بہترین ماحول میں پرورش ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ 14 اکتوبر کو پاکستان کے دورے پر آنے والے برطانوی شاہی جوڑی پانچ روزہ دورہ مکمل کر کے واپس جا چکی ہے۔

برطانوی شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان سے دنیا کو یہ پیغام پہنچا ہے کہ  پاکستان ایک پُر امن اور خوبصورت ملک ہے۔

تازہ ترین