بچوں اور خواتین کے حقوق کی پاسداری اور تحفظ ضروری ہے، مرتضیٰ وہاب

November 23, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینٹرل پولیس آفس کراچی میں قائم اسکول آف فائنانس اینڈ آئی ٹی کا افتتاح کردیا گیا۔تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیربیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے بالخصوص شرکت کرتے ہوئے اسکول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔سندھ پولیس ترجمان کے مطابق اس موقع پر آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام،اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ غفران میمن،ڈی آئی جی فائنانس ودیگر سینئر پولیس افسران بھی انکے ساتھ تھے ۔ڈی آئی جی فائنانس ذوالفقار لاڑک نے اسکول کے قیام کی ضرورت اور اسکی اہمیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

بچوں اور خواتین کے حقوق کی پاسداری اور تحفظ ضروری ہے، مرتضیٰ وہاب

مرتضی وہاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمانہ امور واقدامات میں جدت اور اسے مؤثر بنانا کسی بھی حکومتی ادارے کی ایک ضرورت ہے ۔پولیس ملازمین اورمنسٹریل اسٹاف کو محکمانہ وسائل کے استعمال کی بابت باقاعدہ تربیت کی فراہمی سے بہتری آ ئے گی ۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت قانون بناتی ہے پولیس کاکام عملداری ہے ۔بچوں اورخواتین کے حقوق کی پاسداری اورتحفظ ضروری ہے ۔قانون پرعمل کریں گے تو امن و امان کی صورتحال بہترہوگی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہراچھے کام میں سندھ حکومت پولیس کے ساتھ ہوگی۔آئی جی سندھ نے معزز مہمانِ خصوصی کی آمد اور اسکول کے افتتاح پر اظہار تشکر کیا۔