مالٹا میں صحافی کا قتل، بزنس ٹائیکون گرفتار

November 23, 2019

کراچی(نیوزڈیسک)مالٹا میں صحافی ڈیفن کیروانا گلیزیا کو قتل کرنے کے الزام میں بزنس ٹائیکون یارجن فینش کو گرفتار کرلیا گیا،صحافی کرپشن تحقیقات میں مصروف تھیں،کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے وزیر توانائی کونرد مزے اور چیف آف اسٹاف کیتھ شیمبرے کی پاناما کمپنیز کو 2 ملین ڈالرز کی ادائیگی کی تھی۔فینش کو جمعےکو دوبارہ گرفتار کیا اور ان سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔