نواز شریف کی بیماری اور میڈیکل رپورٹ پر قائم ہوں، ڈاکٹر یاسمین

November 25, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

نواز شریف کی بیماری اور میڈیکل رپورٹ پر قائم ہوں، ڈاکٹر یاسمین

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف کی بیماری اور میڈیکل رپورٹ پر قائم ہوں ۔

برطانوی میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ ہم نے نواز شریف کی بیماری اور علاج سے متعلق رائے دی مگر کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ چل پھر نہیں سکتے۔

انہوں نے مزید کہاکہ عدالت نے انہیں میڈیکل بورڈ کی سفارش پر ہی علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔

وزیر صحت پنجاب نے یہ بھی کہاکہ نواز شریف کو 3 سنگین بیماریاں لاحق ہیں، جس میں ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد کا کم ہونا، دوسرا دل کا مرض اور تیسرا دماغ کو خون فراہم کرنے والی شریانوں کی بندش ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف کو بیک وقت مکمل طور پر ان تینوں امراض میں علاج کی ضرورت تھی ۔