وفاقی کابینہ آج سیا سی صورتحال اور 16نکاتی ایجنڈ ے پر غور کریگی

November 26, 2019

اسلام آ باد ( ر انا غلام قادر/نمائندہ جنگ) وفاقی کابینہ آج ملک کی سیا سی صورتحال کے علاوہ 16نکاتی ایجنڈ ے پر غور کرے گی ۔وزیر اعظم عمران خان صدارت کرینگے۔ کابینہ ای سی سی کے 13نومبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔چیئرمین پی او ایف کی تقرری کی منظوری دی جا ئیگی۔ خیبر پختونخواہ ، فا ٹا اور پا ٹا کی معاشی زندگی کو بحال کرنے کیلئے مالیاتی ریلیف دینے کی تجویز پر غور کیا جا ئیگا۔