شعیب دستگیر آئی جی پنجاب تعینات، نوٹیفکیشن جاری

November 26, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

شعیب دستگیر آئی جی پنجاب تعینات، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت نے شعیب دستگیر کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب تعینات کردیا ہے۔

صوبائی حکومت نے شعیب دستگیر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

شعیب دستگیر گریڈ 21 کے پولیس سروس کے افسر ہیں، وہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے ایم ڈی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

پنجاب حکومت نے شعیب دستگیر کو آئی جی پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔