پنجاب، ریبیز سے بچہ جاں بحق، مزید 6 افراد کتوں کا شکار

November 28, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پنجاب، ریبیز سے بچہ جاں بحق، مزید 6 افراد کتوں کا شکار

سندھ کے بعد پنجاب میں آوارہ کتوں کا وار جاری ہے جہاں کتے کے کاٹنے کے بعد ریبیز میں مبتلا ہونے والا بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ مزید 6 افراد کتوں کا شکار بن گئے۔

پنجاب کے شہر شیخو پورہ میں کتے کے کاٹے سے زخمی ہونے والا 10 سال کا بچہ لاہور کے میؤ اسپتال میں انتقال کر گیا۔

شیخو پورہ کے علاقے فیروز والا میں 8 روز قبل آوارہ کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والا 10 سالہ لڑکا مبینہ طور پر اینٹی ریبیز ویکیسن نہ ملنے کے باعث آج دم توڑ گیا۔

یوسف پارک فیروز والا کے محنت کش اشفاق کے 10 سالہ بیٹے علی احمد کو آوارہ کتے نے کاٹ لیا تھا۔

اہلِ خانہ کے مطابق بچے کو شاہدرہ کے ٹیچنگ اسپتال میں لے جایا گیا لیکن وہاں کتے کے کاٹے کی ویکسین دستیاب نہ تھی۔

یہ بھی پڑھیئے: کتے کے کاٹنے کا شکار نوجوان کراچی میں دم توڑ گیا

اسپتال کے عملے نے یہ کہہ کر انہیں گھر واپس بھیج دیا کہ بچے کی حالت بہتر ہے، 4 روز بعد بچے کو تیز بخار ہوا، جسے پھر اسپتال لے گئے، جہاں اسپتال انتظامیہ نے اسے ٹی بی کا مرض بتا دیا، اس طرح اسپتالوں میں چکر لگاتے رہے، آٹھویں دن لڑکا انتقال کر گیا۔

ادھر مرید کے میں بھی کتوں نے 4 بچوں سمیت 5 افراد کو کاٹ لیا تھا۔

ملتان کے علاقے شجاع آباد میں کتے نے حملہ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا، پولیس نے کتے کے مالک کو حراست میں لے لیا۔