• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ نے کتے کے حملے میں زخمی حسنین کی عیادت کی

وزیراعلیٰ سندھ نے کتے کے حملے میں زخمی حسنین کی عیادت کی


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی ادارہ برائے صحتِ اطفال (NICH) کا دورہ کیا اور لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے کے زیر علاج 5 سالہ بچے حسنین کی عیادت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کو اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال نے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ بچے کی صحت ٹھیک نہیں ہے لیکن ڈاکٹرز اپنی پوری کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کتوں کے حملے میں زخمی حسنین کی حالت میں بہتری

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے 18 نومبر کو بچے کے علاج کے لیے 10رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔

میڈیکل بورڈ کے سربراہ این آئی سی ایچ میں بچوں کی سرجری کے ماہر ڈاکٹر جمشید اختر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اسپتال کے ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ بچے کو ہر طرح سے بہترین علاج مہیا کیا جائے، اگر بچے کا علاج ملک سے باہر ممکن ہو تب بھی سندھ حکومت تمام اخراج برداشت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: بیٹی کو بچاتے کتے کا شکار ہوا باپ زندگی کی بازی ہار گیا

وزیراعلیٰ سندھ نے اسپتال کے دیگر وارڈز کا بھی دور ہ کیا اور بچوں سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں کتوں کی بہتات کے ساتھ ہی سگ گزیدگی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث متعدد شہری کتے کے کاٹنے کے بعد اینٹی ریبیز ویکسین نہ ملنے کے سبب موت کا شکار ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی: کتے کے کاٹنے کا شکار نوجوان اسپتال میں دم توڑگیا

کراچی میں کتوں کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے کتوں کو اینٹی ریبیز ٹیکے لگانے کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس مقصد کے لیے آوارہ کتوں کو پکڑنے اور انہیں انجیکشن لگانے کے لیے بلدیاتی عملے کو باقاعدہ ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے۔

آوارہ کتوں کو پکڑ کر ٹیکہ لگانے کے لیے تربیت یافتہ افریقی ٹرینرز سندھ بھر کی بلدیاتی کونسلز کے عملے کو تربیت دیں گے، آوارہ کتوں کے لیے ہر ضلع میں 2 سے 3 سینٹرز بنائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں آوارہ کتوں کی ویکسی نیشن

حکومت سندھ کے اس منصوبے پر 30 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، منصوبے کے تحت 7 سال میں آوارہ کتوں کی نسل ختم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے آوارہ کتوں کو زہر دے کر مارنے کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔

تازہ ترین