لندن فائرنگ: نواز شریف بغیر ٹیسٹ کرائے گھر واپس

November 29, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

لندن فائرنگ: نواز شریف بغیر ٹیسٹ کرائے گھر واپس

لندن میں فائرنگ کے واقعے کے باعث میاں محمد نواز شریف طبی معائنہ کرائے بغیر ہی واپس چلے گئے، سابق وزیراعظم کو لندن برج کے قریب واقع اسپتال میں خون کے ٹیسٹ کرانے تھے۔

لندن برج کے قریب فائرنگ کے وقت سابق وزیر اعظم علاقے میں ہی موجود تھے اور وقوعہ سے چند میٹر دور ٹریفک جام میں پھنسے ہوئے تھے۔

پولیس نے واقعے میں ایک چاقو بردار شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: لندن برج کے قریب پولیس کی فائرنگ،1 شخص ہلاک

نواز شریف کی لندن برج اسپتال میں جمعہ کی سہ پہر ڈاکٹرز کے ساتھ اپائنٹمنٹ تھی، تاہم پولیس کی جانب سے علاقے کو سیل کیے جانے کے باعث وہ اسپتال نہیں پہنچ سکے۔

نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز نے وقوعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے والد کو مشورہ دیا کہ اسپتال پہنچنے کے بجائے گھر واپس چلتے ہیں۔

نواز شریف کے ساتھ تین گاڑیوں میں سے ایک میں سفر کرنے والے ذرائع کے مطابق نواز شریف اسپتال سے صرف پانچ منٹ کے فاصلے پر تھے جب پولیس نے علاقے کو سیل کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے چاقو بردار ایک شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سابق وزیر اعظم کا لندن کے برج اسپتال میں پوزیٹرون ایمیشن ٹوموگرافی (پی ای ٹی) اسکین کیا گیا تھا جس کی رپورٹس چند روز میں آئیں گی۔