• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن برج کے قریب پولیس کی فائرنگ،1 شخص ہلاک


برطانوی دارالحکومت لندن میں برج کے قریب پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے ۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے چاقو بردار شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

رپورٹ کے مطابق لندن برج پر کچھ لوگ آپس میں جھگڑ رہے تھے جسے دیکھ کر پولیس موقع پر پہنچی اور پھر فائرنگ ہوئی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ لندن برج پر ایک چاقو بردار شخص لوگوں پر حملہ کررہا تھا اور کچھ لوگوں نے حملہ آور کو گھیر لیا تھا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

چاقو کے وار سے 5 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

ملزم نےلندن برج کےنارتھ سائیڈپربینک اسٹیشن کےباہرحملہ کیااور واردات کےبعد ملزم بھاگتےہوئےپل پرچڑھ گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم نے جعلی خودکش جیکٹ بھی پہن رکھی تھی۔

چاقو بردار شخص لوگوں پر حملہ کرنا چاہتا تھا، فائرنگ کے بعد لندن برج کو سیل کردیا گیا، جبکہ لندن برج کا اسٹیشن بھی بند کرا دیا گیا ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے لندن برج کے اطراف کی سڑکیں بھی بند کرادیں ۔

برطانوی وزیر اعظم وزیراعظم بورس جانسن انتخابی مہم معطل کرکےویسٹ منسٹرپہنچےجہاں انہیں صورتحال پربریفنگ دی گئی جبکہ واقعے کے بعد لندن میں پولیس کی پٹرولنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین