سوشل میڈیا کا بخار چینی خاتون کو مہنگا پڑ گیا

December 01, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

بائیک چلاتے ہوئے موبائل میں مصروف خاتون کار سے جا ٹکرائی

چین میں بائیک چلاتے ہوئے موبائل فون میں مصروف خاتون سڑک کنارے کھڑی گاڑی سے جا ٹکرائی۔

موبائل فون اور سوشل میڈیا کا بخار آج کل ہر ایک کے سر پر سوار ہے جس کی وجہ سے کئی لوگ ناصرف خود کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں بلکہ بعض اوقات اپنی زندگی تک داؤ پر لگا دیتے ہیں۔ ویڈیو میں نظر آنے والی اِن خاتون کو ہی دیکھ لیں جنہیں سوشل میڈیا کا بخار مہنگا پڑگیا۔

یہ مناظر چین کے صوبے Shandong کے شہر Jinan کی سڑک پر دیکھے گئے جہاں ایک خاتون بائیک چلاتے ہوئے موبائل فون میں مصروف تھیں کہ سڑک کنارے کھڑی کار سے جا ٹکرائی اور بائیک سمیت سڑک پر گِر پڑیں۔

رپورٹ کے مطابق گاڑی سے بُری طرح ٹکر کی وجہ سے خاتون معمولی زخمی ہوئی جبکہ گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔