نومبر میں اسٹاک مارکیٹ میں 14 اعشاریہ 9 فیصد اضافہ ہوا، حفیظ شیخ

December 01, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

نومبر میں اسٹاک مارکیٹ میں 14 اعشاریہ 9 فیصد اضافہ ہوا، حفیظ شیخ

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ نومبر میں اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 14 اعشاریہ 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایک بیان میں عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ایک ماہ میں یہ مئی 2013 کے بعد ہونے والا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگست 2019ء سے اسٹاک انڈیکس میں 36 اعشاریہ 6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ رواں برس اگست سے نومبر کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 10 ہزار 500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ اضافہ استحکام کے لیے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدام پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔