ڈیفنس میں فائرنگ کے بعد لڑکی کے اغواء کی ویڈیو موصول

December 01, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ڈیفنس میں فائرنگ کے بعد لڑکی کے اغواء کی ویڈیو موصول

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں لڑکے پر فائرنگ کے بعد اس کی دوست کو اغواء کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دعامنگی اور اس کادوست حارث چہل قدمی کررہے ہیں ، دونوں دوست گلی میں مڑے تو ملزمان نے فائرنگ کردی ۔

واقعے کا مقدمہ زخمی حارث کے والد عبدالفتح کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں در ج کرلیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈیفنس: ملزمان نے نوجوان کو گولی مارکر لڑکی کو اغوا کرلیا

ایف آئی آر میں عبدالفتح نے موقف اپنایا کہ حارث نے گولی لگنے کی اطلاع مجھے د ی، بیٹے سے بات ہی کررہا تھا تو پیچھے سے کسی کی آواز آئی کہ اسے اسپتال لے جارہے ہیں۔

سائوتھ زون پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے ، جو واقعے کی تفتیش کررہی ہے ۔