امریکا،نیو اورلینز میں فائرنگ سے 11افراد زخمی

December 02, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکا،نیو اورلینز میں فائرنگ سے 11افراد زخمی

واشنگٹن(جنگ نیوز)امریکہ کی ریاست لوزیانا میں واقع نیو اورلینز میں ایک شخص کی فائرنگ سے 11فراد زخمی ہو گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح کینال اسٹریٹ پر ایک شخص نے فائرنگ جس کی زد میں آ کر کئی افراد زخمی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے مقام سے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ اسی شخص نے فائرنگ کی تھی۔پولیس کے مطابق معاملے کی تفتیش جاری ہے۔نیو اولینز کے پولیس ڈپارٹمنٹ (این او پی ڈی) کے بیان کے مطابق 10 زخمیوں کو مقامی میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا جبکہ ایک شخص خود مقامی اسپتال آیا۔