ہیپی برتھ ڈے ڈی جی ISPR ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

December 02, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ویڈیو بشکریہ ٹوئٹر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفورکی سالگرہ کے موقع پر ’ہیپی برتھ ڈے ڈی جی ISPR‘ پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

ہیش ٹیگ’ HappyBirthdayDGISPR‘ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین میجر جنرل آصف غفور کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں ۔

میجر جنرل آصف غفور پاک فوج کے ترجمان ہیں اور انہوں نے 15دسمبر 2016کو آئی ایس پی آر کے ترجمان کا عہدہ سنبھالا۔

میجر جنرل آصف غفور نے کوئٹہ کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سے گریجویٹ کیا اور بعد ازاں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج بنڈونگ (انڈونیشیا) اور اسلام آباد کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے ڈگریاں حاصل کیں۔ ایم اے کی ڈگری کا مضمونِ خاص اسٹریٹجک اسٹڈیز تھا۔

یہ بھی پڑھیے: آصف غفور سے پرانا تعلق ہے، شاہد آفریدی

وہ ستمبر 1988 کو پاک فوج میں شامل ہوئے تھے ۔انہیں ہلال امتیاز ملٹری کا ایوارڈ بھی مل چکاہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سالگرہ پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہے۔

مشی خان نامی ایک صارف نے میجر جنرل آصف غفور کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے طویل اور خوشگوار زندگی کی دعا کی اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ ہمارے دشمنوں کو اپنے طوفانی جوابات سے خطرہ بنادیں۔

یہ بھی پڑھیے: رومانی گلوکار کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات

واضح رہے کہ آصف غفور بھارتیوں کو ٹرول کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور ان کے مزاح سے بھرپور یہی جوابات پاکستانیوں کا دل جیت لیتے ہیں۔

ایک صارف نے انہیں ٹرول ماسٹر قرار دیا۔

صارف ترجمان پاک فوج کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے مشہور و معروف جملے بھی شیئر کر رہے ہیں۔

ناصرف پاکستان بلکہ ترکی سے بھی سوشل میڈیا صارفین سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے میجر جنرل آصف غفور کے پورٹریٹ کی ویڈیو بھی اپلوڈ کی۔

میجر جنرل آصف غفور کی سالگرہ کے موقع پر پاکستانی پاک فوج سے اپنی محبت کا اپنے اپنے طریقے سے اظہار کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے ٹرک آرٹ میں بنی آصف غفور کی تصویر شیئر کی اور سالگرہ کی مبارکباد دی۔