• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رومانی گلوکار کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات

رومانی گلوکار کی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات


معروف رومانی میوزک بینڈ ’ایکسنٹ‘ کے موسیقار ’سینا ایڈرین‘ نے پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی اور زبردست چائے کی تعریف بھی کی۔

یاد رہے کہ سینا ایڈرین نے گزشتہ دنوں پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی ڈی جی آئی ایس پی آر کو ٹیگ کرتے ہوئے اُن کے ساتھ ’فنٹاسٹک ٹی‘ پینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بینڈ ’ایکسنٹ ‘ کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ نے میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کے دوران لی گئی تصویروں پر مبنی ایک ویڈیو اپلوڈ کی ۔

ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے میجر جنرل آصف غفور کو ٹیگ کرتے ہوئے ملاقات کی اطلاع دی اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ پاکستان کی چائے بہت زبردست ہے۔

ویڈیو پیغام میں سینا ایڈرین نے ہاتھ میں چائے کا کپ تھامے اپنا تعارف کروایا اور بتایا کہ میں ارمینیا سے پاکستان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کے لیے آیا ہوں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ’پاکستانی ٹی از دی فنٹاسٹک ٹی‘ یعنی پاکستان کی چائے بہت زبردست ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے جواب دیتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ پاکستان آپ سے محبت کرتا ہے۔

خیال رہے کہ 27 فروری کے بعد سے ’ فنٹاسٹک کپ آف ٹی، فنٹاسٹک ٹی ‘ وغیرہ وہ الفاظ ہیں جن سے جہاں پاکستان کی شاندار چائے کی تعریف بیان ہوتی ہے وہیں یہ الفاظ بھارتیوں کی چھیڑ بن چکی ہے۔

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو جب پکڑا گیا تو اس نے بھی پاکستانی چائے کی ’فنٹاسٹک ٹی‘ کے الفاظ سے تعریف کی تھی۔

ابھی نندن کی تعریف کے بعد سے اُن کا یہ جملہ اور پاکستانی چائے بہت مشہور ہوگئی۔

تازہ ترین