آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات 14؍ربیع الثانی 1441ھ 12؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

آصف غفور سے پرانا تعلق ہے، شاہد آفریدی


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے اُن کا تعلق کافی پرانا ہے۔

ایک ویب شو میں شاہد آفریدی نے اپنی گفتگو کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ماشاءاللٌہ آصف بھائی بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آصف غفور ایک محب وطن انسان ہیں۔‘

شاہد آفرید ی کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ ہونے چاہئیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ آصف غفور کی لوگوں سے بہت اچھی بات چیت ہوتی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت اچھی بات ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے شاہد آفریدی کی اس ویڈیو کو شیئر کرتےہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی لکھا کہ شاہد آفریدی اپنے اظہار خیال میں مہربان رہے ہیں۔

ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ ’ہم سب ایک ٹیم ہیں، ٹیم پاکستان۔‘

کھیلوں کی خبریں سے مزید