• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمایوں سعید نےآصف غفور کیساتھ کونسی فلم دیکھی؟

ہمایوں سعید نے آصف غفور کے ساتھ شارٹ ڈاکومینٹری فلم دیکھی 


ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اس راز سے پردہ اٹھایا کہ انہوں نے معروف اداکار ہمایوں سعید کےہمراہ مختصر ڈاکومینٹری فلم دیکھی جس کی لائن ’تم سو جاؤ، ہم ہیں ناں‘ نے بہت متاثر کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہمایوں سعید نے میجر جنرل آصف غفور کے ہمراہ ایک تصویر اپلوڈ کی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ سے ملاقات ہمیشہ ہی خوشگوار رہتی ہے۔‘

ہمایوں سعید نے لکھا کہ میجر جنرل آصف غفور میڈیا ممبران کے لیے محبت اور احترام کا جذبہ رکھتے ہیں۔

اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے آصف غفور کی صحت کے لیے دعا کی۔

اس ٹوئٹ کے جواب میں پاک فوج کے ترجمان آصف غفور نے ہمایوں سعید کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ہمایوں سعید کے مقبول ہونے والے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے پاس (پاک فوج) تم ہو۔

میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ ہمایوں سعید نے آئی ایس پی آر کے بینر تلے بننے والی ایک ڈاکومینٹری فلم اُن کے ساتھ دیکھی ہے جس کی لائن’تم سو جاؤ ، ہم ہیں ناں‘ نےہمایوں کے دل کو چُھو لیا۔

انہوں نے ڈاکومینٹری کی مختصر ویڈیو کے ساتھ اس کا مکمل لنک بھی شیئر کیا۔

شیئر کی گئی ڈاکومینٹری پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر حاصل کرنے والوں کے نام ہےجسے 2017 کے یوم دفاع کے موقع پر ’خون کا رشتہ ‘ کے عنوان سے ریلیز کیا گیا تھا۔

تازہ ترین