سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن مستعفی

December 02, 2019

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے سروس سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بشیر میمن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مجھے ریٹارمنٹ کے قریب پوسٹنگ نہ دینے کا مطلب ناراضگی کا اظہار ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اخلاقیات کا تقاضہ ہے کہ میں نوکری سے استعفیٰ دے دوں، جس کے بعد انہوں نے اپنا استعفیٰ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھجوا دیا ہے۔