بھارت : فضاؤں کے بعد سمندر بھی آلودہ ہوگیا

December 02, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارت : فضاؤں کے بعد سمندر بھی آلودہ ہوگیا

آلودہ ترین بھارت میں جہاں صاف ہوا لوگوں کو میسر نہیں وہیں بھارت کے سمندر بھی آلودگی میں پیش پیش ہیں۔

جی ہاں، بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے مسئلے کے بعد اب چنئی میں سمندر بھی آلودگی کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر چنئی کے ساحل سمندر مرینا پر اسرار طور پر سفید جھاگ سے ڈھک گیا۔

یوں ساحل پر ہر طرف فوم دیکھ کر جہاں لوگ حیران رہ گئے وہیں کچھ اس فوم سے کھیلتے دکھائی دیئے جبکہ شہری اس بڑھتی آلودگی سے بیحد پریشان ہیں۔

واضح رہے بھارتی شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 14ویں نمبر پر ہے۔