تاجر سے چھینی گئی کار دعا منگی کے اغوا میں ملوث؟

December 03, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

تاجر سے چھینی گئی کار کی سی سی ٹی وی فوٹیج

کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ سوسائٹی سے 27 نومبر کو تاجر سے چھینی گئی کار ڈیفنس میں طالبہ دعا منگی کے اغوا کی واردات میں ملوث ہونے کا شبہ کیا جا رہا ہے۔

فیروز آباد تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر اورنگزیب خان نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ 27 نومبر کو پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 کے مکان نمبر 113 یو کے رہائشی تاجر دانیال جاوید سے ان کے گھر کے سامنے سے کار سوار 4 ملزمان نے ہنڈا سوک کار نمبر اے جے ایل 057 اسلحہ کے زور پر چھین لی تھی۔

اس واقعہ کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کرا دیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق 30 نومبر کی شب ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ اور طالبہ دعا کے اغوا کی واردات میں ممکنہ طور پر یہی گاڑی استعمال کی گئی۔

چھینی گئی کار کی ایف آئی آر کا عکس

پولیس کے تفتیشی ذرائع کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہوبہو یہی گاڑی دکھائی دے رہی ہے۔