موٹاپے کے مریضوں کے لئے طبی پروگرامز پوسٹ کوڈ لاٹری بن گئے

December 03, 2019

لندن (پی اے) یوکے بھر میں موٹاپے کے پروگرامز کی رپورٹنگ میں عدم استقامت پیشنٹ کیئر کے لیے پوسٹ کوڈ لاٹری بن گئی ہے، گلاسگو یونیورسٹی کے ریسرچرز نے این ایچ ایس کے وزن کی مینجمنٹ کے پروگرام پر تحقیق کی تو انہیں انکشاف ہوا کہ معیارات ریفر کرنے کے راستے، ڈلیوری کے طریقہ کار، پروگرام کی مدت اور لاگت میں کافی عدم مطابقت پائی گئی۔ پروگرام طے کیے جاتے ہیں اور نتائج پر رپورٹ مختلف طریقوں سے جاری ہوتی ہے تو اس طرح مختلف سروسز کے درمیان براہ راست موازنہ نہیں ہوپاتا۔ ریسرچرز نے ماہرین کا ایک پینل بٹھایا جس نے آرا دیں اور امید ظاہر کی کہ ان کی تجاویز سے پروگرام کی رپورٹنگ کی کامیابی اس مسئلے جسے انہوں نے مریضوں کے لیے موٹاپے سے نجات اور دیکھ بھال کی پوسٹ کوڈ لاٹری کانام دیا، کو کم کرنے میں معاون ہوں گی۔ تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر جینفر لوگ کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ موٹاپے اور وزن کی مینجمنٹ کے متعدد پروگرام کافی اثر آفریں ہیں۔ تاہم ان میں بہترین کا انتخاب کرنے سے پیسے بھی بچائے جاسکتے ہیں اور پیشنٹ کیئر کو بھی بہتر کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابیسٹی اینڈ اوور ویٹ پروگرامز کی ایویلیوایشن کے مستقل انداز اپنانے سے ہمیں معلوم ہوگا کون سا پروگرام کتنا کامیاب جارہا ہے۔