حسن علی نے ’ری ہیب پروگرام‘ سے 4 دن کی چھٹی لے لی

December 03, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

حسن علی نے ’ری ہیب پروگرام‘ سے 4 دن کی چھٹی لے لی

کئی ماہ سے فٹنس مسائل کا شکار ٹیسٹ کرکٹر حسن علی نے ری ہیب پروگرام سے چار دن کی چھٹی لے لی۔ حسن علی کی اہلیہ بھارتی نژاد سامیعہ آرزو خان پہلی مرتبہ پاکستان آئی ہیں۔

فاسٹ بولر حسن علی نے پیر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنا تھی لیکن انہوں نے چار دنوں کی چھٹی لے لی۔

یہ بھی پڑھیے: حسن علی سری لنکا کیخلاف سیریز سے باہر

اطلاعات کے مطابق حسن علی نے اپنی اہلیہ سامیعہ آرزو خان کی پہلی مرتبہ پاکستان آمد پر چھٹی لی ہے جو جمعہ کو پہنچی تھیں۔

حسن علی اپنی اہلیہ کے ساتھ تفریحی مقامات کی سیر پر ہیں، جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پرپوسٹ کیں۔


حسن علی کمر کی تکلیف کے ساتھ دائیں طرف پسلیوں میں انجری کا بھی شکار ہیں ان کو مکمل فٹ ہونے کے لیے 6 ہفتے درکار ہیں۔ وہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔