لاہور، مسجد میں ایک لاکھ روپے کا جوتا چوری ہوگیا، مقدمہ دائر

December 04, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

لاہور، مسجد میں ایک لاکھ روپے کا جوتا چوری ہوگیا

راولپنڈی(جنگ نیوز) لاہور کی ایک مسجد سے شہری کے ایک لاکھ روپے مالیت کےجوتوں کا جوڑا چوری ہوگیا جس کا مقدمہ دائر کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈیفنس کا رہائشی شیراز بشیر میسن روڈ کی ایک مسجد میں نماز مغرب ادا کرنے گیا جہاں اس کے ایک لاکھ روپے کی مالیت کا جوتوں کا جوڑا چوری ہو گیا۔ متاثرہ رہائشی نے تھانہ سول لائنز میں جوتے چوری ہونے کی درخواست جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے چور کو تلاش کرکے جوتے برآمد کیے جائیں۔