انٹر بینک ڈالر کی قدر 6 پیسے کم ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں استحکام

December 04, 2019
 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید6پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 155.24روپے سے کم ہو کر 155.18روپے اورقیمت فروخت 155.34 روپے سے کم ہو کر 155.28روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید 155.20روپے اور قیمت فروخت 155.40روپے مستحکم رہی ۔