قتل کی مقدمہ میں نامزد ملزم جرم ثابت نہ ہونے پر بری

December 06, 2019

پشاور(نیوز رپورٹر) ماڈل کورٹ پشاور کی جج عامر علی نے قتل کی مقدمہ میں نامزد ملزم شاہ فہد کو جرم ثابت نہ ہونے پر مقدمہ سے بری کر دیا۔ استعاثہ کے مطابق ملزم پر الزام تھا کہ اس نے26جولائی 2014 کو مقتول بدرآل اسلام کو قتل کیا تھا جس کی قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی اور مدوعی مقدمہ شاہد اسلام نے ملزم شاہ فہد پر کی تھی اور تھانہ مچنی گیٹ میں رپورٹ درج کی تھی۔ ملزم کی طرف سے نصیرالدین شاہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے مقدمہ کی پیروی کی۔ گزشتہ روز ملزم کے خلاف مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور ملزم کے خلاف جرم ثابت نہ ہونے عدالت نے ملزم کو بری کردیا ۔