فیصل آباد: مخالفین کی فائرنگ، ایک شخص قتل

December 06, 2019

پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں مخالفین نے دیرینہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ کے چک 85 گ ب کا رہائشی الیاس اپنے ڈیرے پر سویا ہوا تھا کہ مسلح افراد نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مقتول الیاس کو دیرینہ دشمنی کے سبب اس کے مخالفین نے قتل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: میجر لاریب قتل میں ملوث 2 افراد گرفتار

مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔