• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، لیاری میں فائرنگ، گینگ وار ملزم معراج چھوٹو ہلاک

کراچی، لیاری میں فائرنگ، گینگ وار ملزم معراج چھوٹو ہلاک


کراچی کے علاقے لیاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گینگ وار ملزم ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے سنگولین میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گینگ وار سے تعلق رکھنے والا ملزم معراج عرف چھوٹو ہلاک ہو گیا۔

مقتول معراج کا تعلق زبیر چھوٹو گروپ سے تھا، جو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے: لیاری گینگ وار کے 2 کارندوں کی سزائے موت کالعدم

مقتول گینگ وار کارندے معراج عرف چھوٹو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین