• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میجر لاریب قتل میں ملوث 2 افراد گرفتار

میجر لاریب قتل میں ملوث 2 افراد گرفتار


اسلام آباد میں میجر لاریب کے قتل میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار کے مطابق میجر لاریب کے قتل میں ملوث دو افراد پکڑے گئے ہیں، دو ہفتے تک تحقیقات کے بعد ملزمان تک پہنچے ہیں، اس کیس کی مزید تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں میجر لاریب کو گولی مارنے والے دو افغان شہری ہیں، ایک ملزم کا نام بیت اللّٰہ اور دوسرے کا نام گل سلیم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزم ڈکیتیوں اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیے : میجر لاریب کو ناک سے اوپر دو جگہ لات ماری گئی

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کی رات میجر لاریب اور اس کی دوست پارک میں گفت گو کررہے تھے، دونوں ملزم میجر لاریب کے پاس پہنچے اور موبائل اور پیسے دینے کو کہا، ملزم بیت اللّٰہ نے لاریب کی کنپٹی پر پستول رکھا ہوا تھا۔

اس دوران میجر لاریب نے مزاحمت کی تو ملزم بیت اللّٰہ نے فائرنگ کر دی۔

واضح رہے کہ 21 نومبر کی رات کراچی کمپنی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع جی نائن ون میں پولیس اپارٹمنٹ کے قریب حساس ادارے کے آفیسر لاریب کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

موٹرسائیکل سوار شوٹرز نے حساس ادارے کے افسر کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ نجی فضائی کمپنی کی ملازمہ کے ساتھ ایک باغ میں بیٹھا ہوا تھا، آفیسر کو سر میں گولیاں لگیں جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔

تازہ ترین