انڈر19ورلڈکپ کیلئے نسیم شاہ پاکستان ٹیم میں شامل

December 07, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔15 رکنی اسکواڈ کا اعلان جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جمعے کو پریس کانفرنس میں کیا۔ ٹیم کی قیادت روحیل نذیر کو دی گئی ہے۔ حیدر علی نائب کپتان ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبدالواحد بنگلزئی، محمد شہزاد، محمد حارث ، محمد ہریرہ، محمد عرفان خان، عباس آفریدی، فہد منیر اور قاسم اکرم ،عامر علی، آرش علی خان، عامر خان اور طاہر حسین شامل ہیں۔ ایونٹ آئندہ سال 17 جنوری سے 9 فروری تک جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلے گی۔ چیف سلیکٹر کو امید ہےکھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔