قلات‘ ٹڈی دل کا حملہ‘ فصلیں تباہ‘ زمینداروں کو نقصان

December 07, 2019

قلات ( نامہ نگار)قلات کے دوردراز علاقوں میں ٹڈی دل نے فصلوں کو تباہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزگ اورجوہان میں گزشتہ تین روز سے ٹڈی دل نے مٹر، پیازاورگندم کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا جس سے زمینداروں کوکروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ ٹڈی دل کے حملے میں پیاز کی پنیری اور گندم کو بھی نقصان پہنچا جبکہ دوسری جانب حکومت اور محکمہ زراعت کی جانب سے صورتحال کے کنٹرول کیلئے کوئی خاطر خواہ انتظام دیکھنے میں نہیں آیا۔ ٹڈی دل کے غول درغول نے قلات کے علاقے گرانی میں ڈیرے جمالئے۔