ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں112بجلی چورپکڑلئے جن کو ایک لاکھ32ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر21لاکھ87ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ، 5دسمبر کو ملتان میں12گھریلواورصنعتی صارفین کو17054یونٹس چوری کرنے پر367893روپے جرمانہ کیا گیا،ڈی جی خان میں21گھریلوصارفین ، وہاڑی میں11 گھریلو صارفین ،بہاولپور میں7گھریلوصارفین ،ساہیوال میں13 گھریلو،ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگری کے صارفین ،رحیم یار خان میں16 گھریلوصارفین ، مظفر گڑھ میں12 گھریلوصارفین، بہاولنگر میں5 گھریلو صارفین جبکہ خانیوال میں15گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو جرمانہ کیاگیا ۔