نایا ب نسل کے 8باز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

December 08, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) رینجرز نے حب چیک پوسٹ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران نایاب نسل کے پرندوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، ترجمان رینجرز کے مطابق کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ کی تلاشی کے دوران نایاب نسل کے" 8 باز" برآمد کئے گئے جن کی مالیت تقریباََ ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ہے،برآمدکئے گئے نایا ب نسل کے باز کسٹم حکام کے حوالے کر دئیے گئے ہیں۔