جیکب آباد : سول کورٹ کے ریکارڈ روم میں آتشزدگی، دستاویزخاکستر

December 08, 2019

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کے سول کورٹ میں واقع ریکارڈ روم میں جمعہ کی شام اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اطلاع پر فائر بریگیڈ عملہ پہنچا لیکن ریکارڈ روم میں ہونے والی آتشزدگی سے ریکارڈ روم مکمل جل کر خاکستر ہو گیا۔ ڈی سی غضنفر علی قادری نے سول کورٹ پہنچ کر ریکارڈ روم کو معائنہ کیا اور تفصیلات معلوم کیں۔