امریکی کھلاڑی کا 13ہزار فٹ بلندی سے بال باسکٹ کرنے کا مظاہرہ

December 08, 2019

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)یوں تو آپ نے کئی کھلاڑیوں کو باسکٹ بال کھیلتے اور بال باسکٹ کرتے دیکھا ہوگا، لیکن باسکٹ بال کا ایسا نشانہ شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔امریکی کھلاڑی نے اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے باسکٹ بال کا نشانہ لگاتے ہوئے ایک ہی شارٹ میں بال سیدھی باسکٹ میں ڈال دی۔ ہیمر ہیریسن نامی امریکی کھلاڑی نے اس انوکھے کارنامے کے لیے امریکی ریاست ایریزونا کے شہر ایلوئے کا انتخاب کیا اور جہاز سے 13ہزار فٹ آسمان کی بلندی پر پہنچا اور اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے زمین پر رکھی باسکٹ میں بال ڈال کر نہ صرف یہ کارنامہ انجام دینے والا پہلا کھلاڑی بن گیا بلکہ بلند ی سے سلیم ڈنک کا ریکارڈ بھی بنا دیا۔اس ریکارڈ کو باقاعدہ گنیز بک میں درج کروایا جائیگا۔واضح رہے کہ امریکی باسکٹ بال ٹیم Harlem Globetrotters کے کئی کھلاڑی اس سے قبل بھی حیرت انگیز باسکٹ بال شارٹ کے کارنامے انجام دے چکے ہیں جبکہ یہ ٹرک شارٹ چوتھے سالانہ عالمی ٹرک شارٹ ڈے کے موقع پر کیا گیا ہے۔