عدالتی مسائل کو نظر انداز نہیں کیا جائیگا، نامزدچیف جسٹس گلزاراحمد

December 08, 2019

کراچی (ٹی وی رپورٹ) نامزد چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ وکلا اور عدالتی مسائل کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا، بار سے منسلک تمام مسائل کو 21 دسمبر کے بعد حل کر لیں گے وہ کراچی بار ایسوسی ایشن کے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ مسائل ہر جگہ ہوتے ہیں ،ہم پورے پاکستان کے مسائل کو دیکھتے اور اسے حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، میں خود کراچی بار کا ممبر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورٹ کراچی سے اپنی پریکٹس کا آغاز کیا، ڈسٹرکٹ کورٹ کراچی کو بڑے چیلنجز درپیش ہیں۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کراچی بار نے اے کے بروہی جیسے وکیل پیدا کیے میں نے کبھی وکیل یا جج ہونے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں سے کوتاہی نہیں کی۔