کراچی اردو میلے میں عالمی مشاعرہ

December 08, 2019

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری 12 ویں عالمی اردو کانفرس کے سبزہ زار میں مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جو رات گئے تک جاری رہا۔

محفل مشاعرے کے مہمان خصوصی وزیرِ ثقافت سید سردار علی شاہ تھے جبکہ میزبانوں میں عنبرین حسیب عنبر، فیصل سبزواری ، شکیل خان، محترمہ شہلا رضا، سابق سینیٹر تاج حیدر، اراکینِ گورننگ باڈی اور ممبر آرٹس کونسل شامل تھے۔

اس موقع پر دنیا بھر سے آئے شعراء نے اپنا کلام پیش کر کے حاضرین محفل سے داد سمیٹی، شعراء میں خالد شریف، میر احمد نوید، اجمل سراج، محبوب ظفر، قمر رضا شہزاد، سعود عثمانی، محمودہ غازیہ، حمیدہ شاہین، شکیل جاذب، احمد عطاء اللّٰہ، نجمہ عثمان، عنبرین حسیب عنبر، محترمہ راحت زاہد، رنجیت سنگھ چوہان، وکیل انصاری، ریحانہ قمر، صدف مرزا، عشرت معین سیما، ثمن شاہ، سید ہما طاہر، تہمینہ راؤ، مہ جبیں غزل انصاری، شہزاد شرجیل، فرخ اقبال، اجمل سراج، علاؤ الدین خانزادہ، ریحانہ روحی شامل تھے۔

حاضرین محفل شعر و سخن کی محفل سے رات گئے تک لطف اندوز ہوتے رہے۔