مہنگائی،بیروزگاری کے خلاف مسلم لیگ(ن) کے تحت احتجاجی مظاہرہ

December 09, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

مہنگائی،بیروزگاری کے خلاف مسلم لیگ(ن) کے تحت احتجاجی مظاہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے تحت مہنگائی ، بے روزگاری، لاقانونیت،صنعت کاروں کے عدم تحفظ کے خلاف اتوار کو کراچی پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں خصوصی طور پر سابق گورنر سندھ محمد زبیر، سینئر رہنماء رانا احسان، نشاط ضیا قادری، جمال احمد، کامران فاروقی ودیگر سیاسی، سماجی مذہبی رہنماء بھی شریک ہوئے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کراچی ڈویژن کے صدر انجینئر سلمان خان نے کہا کہ جو حکومت مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت ختم نہیں کرسکتی اُسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ۔ 15 ماہ میں دس لاکھ سے زائد افراد نوکریوں سے نکالے جاچکے ہیں۔ مزدور کی تنخواہ 13ہزار ہے اور اُسے بجلی گیس کا بل 15ہزار کا ملتا ہے جبکہ ہماری حکومت نے سستی بجلی بنانے کے کارخانے لگائے جو سستی بجلی بنارہے ہیں مگر حکومت اُسے مہنگاء کرکے فروخت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی قیادت کے حکم پر یہ احتجاج شروع کیا ہے جو روز بروز بڑھتا رہے گا۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا کہ حکومتی اعدوار شمار کے مطابق بھی مہنگائی بڑھ رہی ہے ۔ آج جو حالات ہیں وہ پہلے کبھی نہیں تھے۔