ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سواربچہ ،دل کے دورے سے خاتون جاں بحق

December 09, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناردرن بائی پاس ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جسکے نتیجے میں 9سالہ محمد رضا موقع پر ہی جاں بحق، 20سالہ محمد یوسف زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق دونوں افغان بستی کے رہائشی ہیں،حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ٹریلر چھوڑ کر فرار ہو گیا،زمان ٹاؤن تھانے کی حدود نیو آبادی کرسچن ٹاؤن مکان نمبر23سے 28سالہ کرن زوجہ فیصل جاوید لاش جناح اسپتال لائی گئی جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کر دی،پولیس نے بتایا کہ متوفیہ کے شوہر نے بتایا کہ اسکی بیوی کو دل کا دورہ پڑا جس سے اسکی موت واقع ہوئی تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد اصل وجہ موت معلوم ہو سکے گی۔