کرسمس کی آمد،بازاروں میں رش،خریدار ی میں تیزی

December 09, 2019

ملتان( سٹاف رپورٹر)کرسمس کی آمد قریب آتے ہی شہر میں مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کی خریدار ی میں تیزی آگئی ہے،کینٹ سمیت شہر کے گنجان آباد بازاروں میں صارفین کے رش میں اضافہ ہو گیاہے،دکانداروں نے مسیحی برادری کی سہولت لئے مختلف آئٹمز پر سیل بھی لگا دی ہے،دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری 25دسمبر کو کرسمس کا تہوار روایتی جوش وخروش سے مناتی ہے اور اس دن کی بھرپور تیاریاں بھی کی جاتی ہیں، کینٹ، حسین آگاہی، گھنٹہ گھر ،شریف پلازہ، کالے منڈی،بوہڑ گیٹ، مین مارکیٹ ممتازآباد،گلشن مارکیٹ،میں کرسمس کی خریداری بڑھ گئی ہے،ریڈی میڈ گارمنٹس، کپڑے، جوتوں،میک اپ سامان اور گفٹ آئٹمز کی خریداری میں سب سے نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ،کرسمس کی خوشیوں کا دوبالا کرنے اور مسیحی برادری کے ریلیف کے لئے دکانداروں نےکپڑوں اور جوتوں پر سیل بھی لگا دی ہے،بتایا گیا ہے کہ بازاروں میں کرسمس کی خریدار ی 24دسمبر کی رات تک جاری رہے گی۔